محمد حفیظ بھی 90 کے کپتانوں کی انگلی پکڑ کر آئے تھے

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ 90کے کپتان کی انگلی پکڑ کر محمد حفیظ ٹیم میں آئے تھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا تھا کہ نائنٹیز کی ٹیم نے پاکستان کئی میگا اسٹارز دیے تاہم انہوں نے ہمیں کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا، 1996 میں پرفارمنس خاطر خواہ نہیں رہی، 1999 کے فائنل میں پہنچے جبکہ 2003 کے ورلڈکپ میں پہلے ہی رانڈ سے باہر ہوکر قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔انہوں نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ بتائیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو 90 کی دہائی کے کرکٹرز کون سا ایونٹ جتوا کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں