32

محمد رضوان موجود ہیں تو شان مسعود کو کپتان بنانے کی کیا ضرورت تھی،باسط علی

لاہور (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے بعد بنگلہ دیش سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی شرمناک شکست کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ شان مسعود کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔ بنگلہ دیش نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو اس کی سر زمین پر ہی پچھاڑ دیا اور غیر ملکی سر زمین پر پہلی بار کسی مخالف کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود جن پر پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ 448 رنز 6 کھلاڑی آو?ٹ پر ڈکلیئر کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی اب یہ سلسلہ دراز ہو گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے نجی ٹی گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ شان مسعود پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔باسط علی نے کہا کہ شان مسعود کی دونوں ٹیسٹ میچز میں بطورکپتان کارکردگی اچھی نہیں تھی۔ محمد رضوان موجود ہیں، تو شان مسعود کو کپتان بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔ سابق بلے باز نے کہا کہ کپتان کے فیصلے میدان میں نظر آنے چاہئیں کہ وہ کس قسم کے فیصلے کر رہا ہے۔ کپتان کی وہ اتھارٹی نظر ہی نہیں آ رہی، وہ بولرز کو پلان ہی نہیں دے پا رہے۔ جب کپتان کی سوچ اور کھلاڑیوں میں ہم آہنگی نہیں ہو گی تو پھر ایسی ہی کارکردگی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہماری کرکٹ گرتی جا رہی ہے، لیکن پاکستان ٹیم کا تھنک ٹیم کیا سوچ رہا ہے، یہ پتہ ہی نہیں لگتا۔ ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شان مسعود کو گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں ناکامی پر بابر اعظم کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے پہلے آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0ـ3 سے ہاری اور اب ہوم گراو?نڈ پر اپنے سے کمزور ٹیم بنگلہ دیش سے پہلی بار وائٹ واش کی ہزیمت پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں