2

محمد رضوان نے اپنی قیادت میں تاریخ رقم کردی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شاندار قیادت سے تاریخ رقم کر دی۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کر کے وہ ایک منفرد اعزاز کے حامل بن گئے ہیں جو آج تک کسی پاکستانی کپتان کو نصیب نہیں ہوا۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں ممالک میں ان کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر میں محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے 22سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گرانڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں