محمد رضوان نے اپنے پہلے ٹیسٹ کا نہ بھولنے والا لمحہ بتادیا

لاہور(سپورٹس نیوز)ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہونے کو کبھی نہیں بھولتا۔محمد رضوان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 75 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستانی اننگز کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ گزشتہ چیمپئن شپ سرکل میں اچھی اچیومنٹ رہی، ہم نے انگلینڈ کو ہرایا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ سیریز کافی اچھی ہو گی، میرا یقین ہے آپ جو کنڈیشنز کسی اور کیلئے بناتے ہیں وہ آپ کیلئے بھی چیلنجنگ ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں