47

محمد زبیرکے اہم انکشافات

اسلام آباد(بیوروچیف)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ جنرل باجوہ سے نواز یا مریم کیلئے فیور نہیں انصاف مانگاتھا، ن لیگ کا رہنما ہوں ، نواز یا مریم کا ترجمان نہیں ، شاہد خاقان کی طرح فیصلہ سازی نہیں کرسکتا، ٹیکس ریفارمز ضروری ہیں، موجودہ نظام سے ملک نہیں چل سکتا۔مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ 2013 میں اسحاق ڈار کی رہنمائی میں مینوفیسٹو کے لیے اکنامک پالیسی میں نے ہی بنائی تھی ۔ میں مسلم لیگ نون کا رہنما ہوں مریم نواز اور نوازشریف کا ترجمان نہیں ہوں ۔ 2013کے الیکشن سے پہلے مسلم لیگ نون کی جو میڈیا پالیسی چلا رہے تھے ان تین لوگوں میں سے میں ایک تھا ۔ نوازشریف نے مجھے ایف بی آر چیئرمین کی آفر کی تھی الیکشن کے بعد وہ نہیں ہوا پھر مجھے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں لے کر آئے وہ بہت اہم پوزیشن تھی۔ جب مشکل وقت آیا نااہلی کے بعد ہمیں پتہ تھا کہ اب ہماری باری نہیں آئے گی اس وقت پارٹی کے ساتھ کھڑا ہونا تھا۔مجھ سے کہا گیا کہ پریس کانفرنس کریں نوازشریف پر بے ایمانی کے الزامات لگائیں میں یہ بے ایمانی نہیں کرسکتا تھا پانچ سال وزیراعظم نوازشریف کے قریب رہا ۔بیگم اب بھی کہتی ہیں کہ نون لیگ چھوڑ دیں نہیں تو میں چھوڑ کر چلی جاوں گی لیکن میں ابھی بھی نون لیگ میں موجود ہوں جیسے شاہد خاقان موجود ہیں یعنی کہ میں کسی فیصلہ سازی میں نہیں ہوں ۔ میں نے آفر کی تھی استعفی کی پھر کاونٹر آفر یہ آئی تھی کہ سب استعفی دیں جس سے سب پیچھے ہٹ گئے تھے ۔ پی ٹی آئی کے خلاف ہم نے بطور اپوزیشن محاذ کھڑا کرنا تھا میزبان شہزاد اقبال نے کہا مطلب آپ اتنی مفاہمت نہیں چاہتے تھے کہ نوازشریف کو لاڈلے اور سلیکٹڈ کے تانے پڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں