محمد شامی کی بھارتی ٹیم مینجمنٹ پر تنقید

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بالر محمد شامی نے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔آئندہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھاررتی سینئر فاسٹ بولر کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا جس پر محمد شامی ناراض نظر آتے ہیں، اپنی فٹنس کے بارے میں قیاس آرائیوں پر بھی انھوں نے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر میچ کے لیے فٹ تیار ہیں۔محمد شامی نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ چار روزہ رانجی ٹرافی میچ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں تو انھیں قدرتی طور پر 50 اوورز کی کرکٹ کے لیے بھی فٹ ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے فٹنس کے بارے میں مجھ سے بات نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں