محمد عامر کا بابر اعظم کی وکٹ لینے پر تضحیک آمیز جشن۔ ویوین رچرڈ بھی ناخوش

لاہور (سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ پر عامر کا تضحیک آمیز جشن سے ویوین رچرڈز ناخوش ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جا نے والے میچ بابر اعظم کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد تضحیک آمیز جشن پر ویوین رچرڈز بھی ناخوش نظر آئے ۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد عامر نے بابر اعظم کے سر پہ نہ صرف بائونسر مارا بلکہ اس کے اگلے اوور میں ایل بی ڈبلیو آٹ کردیا، جب بابر نے ریویو لیا لیکن وہ فیصلہ اعظم کے خلاف گیا اور بابرعظم ایل بی ڈبلیو آٹ قرار پائے۔محمد عامر نے اس کا جشن بہت بھونڈے انداز میں منایا۔ انہوں نے گرانڈ میں دور تک بھاگتے ہوئے شور مچایا اور اس کے بعد اپنے ڈریسنگ روم کی طرف ایسے رخ کر کے ہاتھوں کے اشارے کیے جو بابر اعظم کی تضحیک کے لیے تھے۔ اس پر سٹیڈیم میں موجود ماضی کے عظیم کھلاڑی اور ٹیم کے مینٹور سرویون رچرڈز نے انہیں ہاتھ کے اشارے سے ٹھنڈا ہونے کوکہا اور ان کے چہرے سے لگ رہا تھا کہ انہیں محمد عامر کا یہ انداز پسند نہیں آیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں