محمد عباس کا انگلش کائونٹی میں ڈربی شائر سے 2سالہ معاہدہ طے

لندن(سپورٹس نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کا کاونٹی چیمپئن شپ میں نئی کاونٹی ڈربی شائر سے 2 سال کا معاہدہ ہو گیا۔ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہیں جبکہ محمد عباس لیسٹر شائر، ہیمپشائر اور ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ عباس ریڈ بال کے ایک بہترین فاسٹ بولر ہیں’2026ء ور2027ء کے لیے عباس کے ڈربی شائر میں شامل ہونے پر خوش ہوں، محمد عباس غیر معمولی بولر ہیں، حریف بیٹرز کو دباو میں لے کر وکٹیں حاصل کرتے ہیں۔ہیڈ کوچ ڈربی شائر نے مزید کہا ہے کہ میڈن اوورز اور بہترین اوسط سے وکٹیں لینا محمد عباس کی پہچان ہے، ان کا تجربہ ڈربی شائر کے لیے اہم ہے، نوجوان کھلاڑی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں