36

محمد فراست علی FCCI کے چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی فیصل آباد پارکنگ کمپنی نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف تاجر راہنما وکاروباری شخصیت محمد فراست علی کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چیئرمین برائے فیصل آباد پارکنگ کمپنی اور سی ٹی او آفس نامزد کر دیا گیا جو کہ فیصل آباد میں پارکنگ اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے بھرپور کوششیں کرینگے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی طرف سے معروف کاروباری شخصیت ورلڈ کپ ہوزری کے پروپرائیٹر محمد فراست علی کو بطور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فیصل آباد پارکنگ کمپنی اور سی ٹی او آفس برائے 2022-23ء نامزد کر دیا ہے جو کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام فیصل آباد میں پارکنگ اور ٹریفک کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کروانے میں مدد کرینگے۔ موصوف ہر ماہ فیصل آباد شہر میں پارکنگ اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں ماہانہ کی بنیاد پر فیصل آباد چیمبر کو آگاہ کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں