صفدرآباد(نامہ نگار)محمد فیاض سکول ٹیچر آف شفیق نگرکی والدہ محترمہ،تاج دین قالین باف کی زوجہ اور میاں اللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی کی چچی جان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں(انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ان کی وفات پرڈیلی بزنس رپور ٹ کے احسان الحق بابر،محمد انور بی اے ڈائریکٹر سر انور پبلک سکول صفدرآباد،ڈاکٹر عبد المجید اختر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی، محمد ارشد سینئر ٹیچر ہائی سکول قلعہ میر زمان،ادریس بھٹی جرنلسٹ،عبد الکریم مغل کریمی،ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار،میاں محمد عرفان زری ہائوس اورمحمد آصف سروری قادری(آصف کلاتھ ہائوس) نے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میںمقام اعلیٰ عطا فرمائے آمین۔
