محمد نواز قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بہترین پرفارمز بن گئے

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز 2025 میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بہترین پرفارمر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق 31 سالہ آل رائونڈر محمد نواز پر وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے جو اعتبار کیا تھا اسے قومی کرکٹر نے پورا کر دکھایا، بالخصوص مختصر فارمیٹ ٹی 20 کرکٹ میں آل رائونڈر صف اول میں رہے۔رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر جولائی 2025 میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 21.52 کی اوسط سے 7 وکٹ لے کر مین آف دی سیریز رہے جبکہ اگست 2025 میں شارجہ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای سیریز کے 5 میچوں میں 120 رنز اور 10 وکٹ کے ساتھ بہترین کھلاڑی بن کر سامنے آئے۔نومبر 2025 میں راولپنڈی میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ٹرائی سیریز میں 52 رنز اور 10 وکٹ لے کر سیریز کے بہترین کھلاڑی بنے، 2025 میں نواز 26 ٹی 20 میچز میں 4 مرتبہ بہترین کھلاڑی بننے میں کامیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں