محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس منجھے ہوئے سیاستدان ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگرنے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں محموداچکزئی اور سینیٹ میں راجہ ناصرعباس کے اپوز یشن لیڈر مقرہونے سے سیاسی محاذ آرائی نہیں رہے گی دونوں رہنمائوں کی نامزدگیوں کافیصلہ حالات اور کردار کے مطابق کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اس وقت سیاسی تصادم کامتحمل نہیں ہو سکتا-بانی ٹولے کا فساد کے علاوہ ملک اورعوام کی بہتری کے لیے کوئی کردار نہیں۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک اورقوم کو مشکلات سے نکالنے کے لیے 2برس میں جواقدامات کئے ہیں وہ تاریخی ہیں فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی خارجہ پالیسی سے دنیابھرمیں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اورراجہ ناصرعباس منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جیل میں بیٹھے شخص کی پالیسی پرنہیں چلیں گے نہ سڑکوں پر تماشے لگائیں گے۔ 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ دوبارہ فیضیاب ہونے کے مقاصد تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں بھارت نے حملہ کیا، راتوں رات ابھی نندن کو انھوں نے ہاتھ جوڑ کے واپس کیا۔ پارلیمنٹ کو یہ بتایا گیا تھا کہ ہم بھارت سے جنگ کا رسک نہیں لے سکتے تاہم مئی 2025میں بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان نے فتح کی تاریخ رقم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں