محنت کش کا 4سالہ بچہ کار کی زد میں آ کر چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری کے گیٹ پر سینئر وکیل کی تیز رفتار کار کی زد میں آ کر محنت کش کا چار سالہ بچہ لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 194 ج ب چنیوٹ کا رہائشی محمد حسنین اپنے چار سالہ بیٹے علی حسن کے ہمراہ تاریخ پیشی پر ضلع کچہری آیا، جب وہ ضلع کچہری کے گیٹ کے قریب پہنچا تو 4سالہ بچہ علی حسن سڑک کراس کرنے لگا تو اسی دوران اخلاق احمد ایڈووکیٹ کی گاڑی تلے آ کر بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں