محکمہ اطلاعات و ثقافت کی اوور ہالنگ کی جا رہی ہے

لاہور(بیورو چیف)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ تعلقاتِ عامہ کی موجودہ عمارت کی جگہ ایک جدید، اسٹیٹ آف دی آرٹ، مکمل طور پر ڈیجیٹل اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، اس منصوبے کا مقصد محکمہ اطلاعات کے تمام کرائے کے دفاتر کو ایک چھت تلے جمع کرنا ہے تاکہ انتظامی امور میں بہتری اور وسائل کی بچت ممکن ہو سکے، آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس اسکیم کو شامل کیا جا رہا ہے، مختلف صوبوں اور ممالک سے آنے والے صحافیوں اور وفود کے اعزاز میں دئیے جانے والے تحائف اور سووینئرز کی مد میں مختص رقم نہایت معمولی اور علامتی نوعیت کی ہوتی ہے، یہ اخراجات محکمہ خزانہ کی منظور شدہ مدات کے تحت ہوتے ہیں اور مکمل شفافیت کے ساتھ خرچ کیے جاتے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ پریس کلبز کو دی جانے والی گرانٹس علیحدہ مد میں شامل ہوتی ہیں جبکہ تحائف کی مد علامتی اور محدود نوعیت کی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں، سیلابی صورتحال ، افتتاحی تقریبات اور دیگر سرکاری سرگرمیوں کی کوریج محکمہ اطلاعات کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں