محکمہ بلدیات پنجاب میں9کروڑ 45لاکھ کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

لاہور(بیورو چیف)محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ریکارڈ کی عدم فراہمی کا انکشاف ہوا ہے،آ ڈٹ کمیٹی نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس کے ریکارڈ فیلڈ دفاتر میں ہونے کا موقف مسترد کرتے ہوئے 45 دن میں انکوائری کی ہدایت دی ۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2019 اور 2020 آڈٹ رپورٹ کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ سالڈ ویسٹ منصوبے کے پی سی ون معاہدے اور ادائیگیوں کے ثبوت غائب کر دئیے گئے ۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی بار بار کی یاد دہانی پر بھی مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں ،آڈٹ ٹیم کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی، کنسلٹنٹس کی فیس اور بینک گارنٹی کا ریکارڈ بھی نہیں دیا گیا ۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس نے ریکارڈ فیلڈ دفاتر میں ہونے کا موقف اپنایا،آڈٹ کمیٹی نے موقف مسترد کرتے ہوئے 45 دن میں انکوائری کی ہدایت دی ۔آڈٹ رپورٹ میں جون 2019 میں ریکارڈ کی عدم فراہمی کی نشاندہی کی تھی۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر ذمے داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ناگزیر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں