محکمہ تحفظ ماحولیات کا رشوت خور انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر محکمہ تحفظ ماحولیات کے انسپکٹر کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کے قبضہ سے 50ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق عمر دراز نامی شہری ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ پلاسٹک کا کاروبار کرتا ہے اور مال کی کلیئرنس کروانے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات کا انسپکٹر سرفراز خان 50ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے۔ جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے سول جج محمد عارف کی نگرانی میں چھاپہ مار کر انسپکٹر سرفراز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں