محکمہ تحفظ ماحولیات کی کاروائی’ 3 سو کلو ممنوعہ شاپر ضبط

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئے 75 مائیکر ون سے کم شاپنگ بیگز کی300 کلو گرا م کھیپ پکڑ لی۔ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان اظہر کی سربراہی میں ٹیم نے ملت روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے300 کلو گرام ممنوعہ شاپنگ بیگز ضبط کرکے غیر قانونی کاروبار میں ملوث یونٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ماحول کے تحفظ کے پیش نظر75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے کیونکہ یہ ماحول کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں اور کچرے میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماحول دوست متبادل اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں