محکمہ تعلیم میں ایس ایس ٹی سائنس کی پروموشن میں امتیازی سلوک بند کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم فیصل آباد میں ایس ایس ٹی سائنس کی پروموشن میں ہونے والے امتیازی سلوک کو فلفور روکا جائے ۔ تفصیل کے مطابق ایس ایس ٹی آرٹس کی کل 175 سیٹیں خالی ہیں۔ جبکہ ایس ایس ٹی سائنس کی کل 132سیٹیں خالی ہیں۔ آرٹس کی تو 175سیٹوں پر ہی پروموشن ہورہی ہے جبکہ سائنس کی صرف 15سیٹوں پر پروموشن ہو رہی ہے۔ پروموشن پالیسی یہ ہے کہ اگر آرٹس کی 75سیٹوں پر پروموشن ہوگی تو سائنس والوں کی 25سیٹوں پر پروموشن ہوگی یعنی آرٹس اور سائنس کا پروموشن کوٹہ 25:75ہے۔ لہذا اگر آرٹس کی 175سیٹوں پر پروموشن بنتی ہے تو سائنس کی 58سیٹوں پر پروموشن بنتی ہے۔ لیکن ظلم یہ ہو رہا ہے کہ آرٹس کی تو 175سیٹوں پر ہی پروموشن ہو رہی ہے جبکہ سائنس کی صرف 15سیٹوں پر پروموشن ہو رہی ہے ۔ جبکہ محکمانہ کوٹے کے مطابق ای ایس ٹی سائنس کی 58سیٹوں پر پروموشن ہونی چاہیے۔ فیصل آباد میں ای ایس ٹی سائنس والوں کے ساتھ عرصہ دراز سے یہ زیادتی ہو رہی ہے کہ ان کی ساری سیٹیں ریکروٹمنٹ میں دے دی جاتی ہیں جبکہ آرٹس والوں کی ساری سیٹیں پروموشن میں دے دی جاتی ہیں جبکہ ای ایس ٹی سائنس والے ٹیچرز عرصہ دراز سے اپنی پروموشن کے منتظر ہیں۔ اساتذہ کرام نے وزیر تعلیم اور وزیراعلیٰ سے خصوصی گزارش کی ہے اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ تاکہ ای ایس ٹی سائنس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو روکا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں