محکمہ تعلیم میں بدعنوانی’47جونیئر کلرکس کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)محکمہ تعلیم میں مزید کرپشن 47کلرکس کے آرڈرز پر کاروا ئی ‘ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی سی او ایجوکیشن سے 47جو نئیر کلرکس کا ریکارڈ طلب کر لیا ‘ محکمہ تعلیم میں کرپشن کے مزید انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے 50کروڑ کی ایڈیشنل گرانٹ میں کرپشن کے سکینڈل کے بعد محکمہ تعلیم میں 2024 میں بھرتی کئے جانیوالے47جونئیر کلرکس کے آرڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی جانب 17جنوری 2025 کو جاری کردہ لیٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ اکانٹس آفیسر کی شکایت پر ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے دو رکنی کمیٹی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے شاہدہ کوثر ڈویژنل ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن بہاول پور کو کنوینیر اور محمد اکرم ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن سکول ایجوکیشن بہاول پور کو ممبر مقرر کیا گیا مقرر کردہ کمیٹی 17A کے تحت بھرتی کئے گئے ان 47 جونئیر کلرکس کی تعیناتی کا ریکارڈ تعیناتی طریقہ کار اور تاحال ان کی تنخواہیں جاری نہ ہونے وجوہات کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں