26

محکمہ تعلیم میں جعلی تعیناتیوں کے ذمہ داران تاحال کارروائی سے محفوظ

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)محکمہ تعلیم میں جعلی تعیناتییوں پر کاروائی کا نہ ہو سکا’ تمام تر ثبوت موجود ہونے کے باوجود ذمہ دارن تاحال محفوظ سی او ایجوکیشن اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن کاروائی کریں’بارڈر ایریا کے سکولوں میں جعلی ملازمین تعینات جانے کے بعد اور ان جعلی ملازمین کا ریکارڈ باقاعدہ پکڑے جانے کے باوجود ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال نہ ان بوگس تعیناتیوں پر محکمہ تعلیم کی جانب سے کوئی بڑی کاروائی سامنے نہیں آئی ذرائع کے مطابق اگر شفاف تحقیقات کی جائیں تو مزید بوگس تعیناتیاں بھی سامنے آئیں گی علی رضا عباس جٹ رانا محمد ابراہیم سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاول نگر ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ملتان فوری طور پر ان بوگس تعنیاتیوں کی شفاف تحقیقات کروائیں اس میں ملوث مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں