26

محکمہ جنگلات کے ملازمین سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم عمل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین بھی ضلع بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ڈی ایف او نبیل احمد کلیار اور ان کی ٹیم متاثرہ خاندانوں، انکے گھریلو سامان اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے عمل میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ایس ڈی ایف او نبیل احمد کلیار نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں تمام ادارے دن رات ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ محکمہ جنگلات کے افسران اور ملازمین بھی متاثرین کو ریسکیو کرنے اور سیلاب متاثرین کی امدادی اقداما ت میں حصہ لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں