محکمہ خزانہ نے لیو قبل ازیں ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار تبدیل کردیا

لاہور ( بیو رو چیف )محکمہ خزانہ نے لیو قبل از ریٹائرمنٹ سے متعلق نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی کے اختیارا ت چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو سونپ دیئے گئے۔گریڈ 19اور اس سے اوپر کے افسرا ن کو لیو قبل از ریٹائرمنٹ دینے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پاس ہوگا، جبکہ گریڈ 1 سے 18تک کے افسران کی لیو قبل از ریٹائرمنٹ کی منظوری متعلقہ محکمے کا سیکرٹری دے گا۔مزید یہ کہ گریڈ 21سے 16تک کے افسران کی قبل از ریٹائرمنٹ کی درخواست مسترد کرنیکا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی درخواست مسترد کرنے کا اختیار چیف سیکرٹری کے پاس ہوگا۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں