7

محکمہ زراعت کا قدرتی کھاد کی تیاری کے حوالے سے آگاہی سیمینار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت شعبہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کو بہتر بنانے اور فصلوں کی نہگداشت اور قدرتی کھاد کی تیاری کے حوالے سے مفید معلومات کی فراہمی کیلئے آگاہی سیمنیار کا انعقاد کیاگیا۔محکمہ زراعت کے شعبہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کی ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عائشہ کی سربراہی میں ٹیم کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے، قدرتی کھادوں کی تیاری اور فصلوں کی بہتر نگہداشت کے حوالے سے مفید معلومات کی فراہمی کیلئے پنڈی بھٹیاں میں پھلوں اور سبزیوں کے کاشتکاروں کو آگاہی دینے کیلئے منعقدہ سیمینار میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹرنے کاشتکاروں کو بتایا کہ روزانہ کی بناء پر کچن میں استعمال ہونیوالی دالوں، پھلوں، سبزیوں، انڈوں، چائے اور دیگراشیاء خورونوش کے ویسٹ کو ضائع کرنے اور کچرے میں پھینکنے کی بجائے اگر بڑے برتن میں چند روز تک ڈھک کر ذخیرہ کیا جائے تو اس سے قدرتی کھاد تیار کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں