محکمہ سوئی گیس کا کارنامہ

راولپنڈی (بیوروچیف) عجب سروس کی غضب کہانی،محکمہ سوئی گیس نے راولپنڈی کے شہری کی نیندیں اڑا کے رکھ دیں۔سوئی گیس والوں نے دھمیال کے رہائشی اللہ دتہ راجہ کو 1کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا۔گیس کا بل دیکھ کر اللہ دتہ راجہ کے ہوش اڑ گئے۔دھمیال کا رہائشی راجہ اللہ دتہ پریشانی کے عالم میں سوئی گیس دفتر پہنچ گیا۔ راجہ اللہ دتہ نے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہر صورت ادا کرنا ہو گا،میں غریب آدمی ہوں ایک کروڈ 23 لاکھ روپے گیس کا بل کیسے ادا کرونگا، چار ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر محکمہ سوئی گیس نے 1کروڑ 24لاکھ کا بل بھیج دیا، ترجمان محکمہ سوئی گیس نے کہا متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیا ہے،معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے،بظاہر بل میں اعداد و شمار کمپیوٹر errorلگتا ہے،متاثرہ صارف کے بل کی correctionکرکے نیا بل جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں