49

محکمہ سول ڈیفنس ٹوبہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) محکمہ سول ڈیفنس نے سال 2024ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے بتایا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسین اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس محمد نعیم سندھو کی ہدایات پر اہم اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سول ڈیفنس کے انسٹرکشنل اور بم ڈسپوزل سٹاف نے مختلف تعلیمی اداروں، صنعتی و تجارتی سیکٹرز، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور سول ڈیفنس ماڈل وارڈن پوسٹ میں 355 تربیتی سیشنز منعقد کیے، جن میں 2583 افراد کو فائر فائٹنگ، ابتدائی طبی امداد، اور مصنوعی سانس کی بحالی کی تربیت دی گئی۔بم ڈسپوزل سٹاف نے901 مقامات پر ٹیکنیکل سویپنگ کی اور 3موک ایکسر سائز میں فوری کارروائی کی۔ سول ڈیفنس آفیسر کے مطابق، فائر سیفٹی کے انتظامات کی جانچ کے لیے 3598کاروباری مقامات کا معائنہ کیا گیا ، جن میں سے 314اداروں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں