محکمہ سکولز ایجوکیشن کو4ارب نان سیلری بجٹ جاری

لاہور (بیوروچیف) محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو نان سیلری بجٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کو 4ارب روپے کا نان سیلری بجٹ جاری کیا گیا ہے جسے مختلف ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس بجٹ کا استعمال بجلی، گیس کے بلز، پٹرول اور دیگر اخراجات پر کیا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں کی روزمرہ ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔علاوہ ازیں محکمہ خزانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سمن آباد زون کے ترقیاتی کاموں کیلئے 30کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ اس بجٹ کی مدد سے سمن آباد زون میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا سکے گا، جس سے علاقے میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں