محکمہ صحت کا رشوت خور سنٹری پٹرول گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر محکمہ صحت کے سنٹری پٹرول عدنان کو رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق متاثرہ شہری اکرم کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے سنٹری پٹرول عدنان نے اس کے عزیز کو محکمہ صحت میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر 25ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا تو انہوں نے اینٹی کرپشن پولیس کو اطلاع کی جس پر اینٹی کرپشن پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر مذکورہ سرکاری ملازم کو رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں