41

محکمہ صحت کا عطائیوں کیخلاف کریک ڈائون ‘ 2گرفتار کلینک سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کی طرف سے انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون’ جڑانوالہ کے نواح میں دو عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر کے کلینک سیل کر دیئے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ضلع بھر میں اکثر مقامات پر ڈاکٹروں کے روپ میں عطائی ڈاکٹروں نے کلینک کھول رکھے ہیں۔ مستند ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے غلط انجکشن’ آپریشن سمیت طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے کئی انسان کی جان لے چکے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر جڑانوالہ ڈاکٹر علی محمد نے عوامی شکایات پر منڈی بچیانہ مین بازار میں عطائی ڈاکٹر زاہد علی اور 656 گ ب میں عطائی ڈاکٹر لیاقت کے کلینک پر چھاپہ مارا تو وہ مریضوں کا علاج معالجہ کرنے میں مصروف تھے اور مذکورہ عطائی ڈاکٹروں سے بازپرس کی تو وہ کلینک چلانے کا سرٹیفکیٹ’ ڈاکٹر کی ڈگری یا کوئی ڈپلومہ وغیرہ پیش نہ کر سکے جس پر مذکورہ ڈاکٹروں کو حراست میں لیکر ان کے کلینک سیل کرتے ہوئے متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کروا کر تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں