محکمہ صحت کی بڑی کارروائی،نجی ہسپتال سے بھاری مقدار میں زائد المعیاد ادویات برآمد

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں محکمہ صحت کی بڑی کاروائی نجی ہسپتال سے بھاری مقدار میں ایکسپائر ادویات برآمد ہسپتال کو سیل کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم اور اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی ہدایت پر عطائیت کے خلاف ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم اعجاز اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عارف شہزاد نے مشترکہ کاروائی کے دوران اڈا کلیرہ پر قائم نجی ہسپتال کو چیک کیا دوران چیکنگ کوالیفائیڈ ڈاکٹرز نہ ہونے صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال جانوروں کی ادویات کی استعمال کرنے ، سمیت زائد المیاد ادویات برآمدہوئی جس پر ہسپتال کو سیل کر دیا گیا اور چالان ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیے گئے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ عطائیت کے خاتمے کے لئے بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔کسی کو بھی انسانی جان سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں