ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت لاپرواہی اور ملی بھگت سے سینکڑوں عطائی انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ‘ تفصیلات کے مطابق سدھار’ دھاندرہ’ پینسرہ ‘ سوھل چبھال ائیرپورٹ چوک’ چینچل والا و گردنواح عطائیوں کی آماجگاہ بن چکا محکمہ صحت کی آشیر باد سے عطائی دیدہ دلیری سے شہریوں کی چیر پھاڑ میں مصروف علاج کے نام پر امراض منتقل ہونے لگی شکایات کے باوجود بھی محکمہ صحت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے محکمہ صحت کی جانب سے سیل کیے گئے کلینک پر دوبارہ سے عطائیت کا مکروھ دھندہ جاری’ محکمہ صحت کے افسران منتھلیاں وصول کر کے عطائیوں کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت دے رہے ہیں’محمد اسلم’ زاہد محمود’ بشارت علی’ غلام مصطفی’ ندیم بھٹہ’ رانا ظہیر احمد’محمد ادریس و دیگر شہریوں نے کمشنر فیصل آباد و محکمہ صحت پنجاب سے نوٹس کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے جعلی ڈاکڑوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
37