محکمہ صحت کی ٹیم نے آفریدی چوک میں غیر قانونی کلینک سیل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی ای او صحت ڈاکٹر اسفندیار کی ہدایت پر عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ملت ٹائون کے علاقہ آفریدی چوک میں کامیاب چھاپہ مار کر غیر قانونی نیلم کلینک کو پکڑ لیا۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والا عطائی ڈاکٹر موقع سے فرار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر زنیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آفریدی چوک میں واقع نیلم کلینک پر چھاپہ مارا تو موقع پر موجود عطائی ڈاکٹر موقع سے بھاگ گیا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے کلینک کو سیل کر کے تھانہ ملت ٹائون میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں