محکمہ فوڈ میں17کروڑ کی کرپشن،DFCسمیت8ملازمین گرفتار

لاہور (بیوروچیف) اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث 8 سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے جعلی بینک واچرز بنا کر سرکاری خزانہ کو 17کروڑروپے کا نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ڈی ایف سی فوڈ محمد زمان کو جرم ثابت ہونے پر گرفتارکیا۔ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ہی اسسٹنٹ محمد شبیر اور محمد طارق ،سینئر کلرک محمد شریف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔عبدالغفار، عتیق الرحمن ، قمر رشید اور محمد اعجاز کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ فوڈ احمد نواز کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے ان گرفتاریوں کے ضمن میں کہا کہ کرپٹ عناصر کے لئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں