محکمہ لائیو سٹاک موثر ویٹرنری سروسز کیلئے پُرعزم ہے،ڈائریکٹر حیدر علی خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس بھوانہ،سول ویٹرنری ہسپتال بھوانہ، سول ویٹرنری ہسپتال203،240 اور241ج۔ب ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔ دور ے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری، او پی ڈی سروسز،جاری ویکسینیشن سرگرمیوں، کولڈ چین مینجمنٹ، ہرڈ ٹرانسفارمیشن و جینیٹک امپروومنٹ پروگرام کے تحت سیمن کے استعمال، بلڈنگ بیوٹیفکیشن کی سرگرمیوں اور نئے ماڈیول9211 SPMSسسٹم پر رئیل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انتظامی و دفتری امور اور تمام ویٹرنری اداروں کی مجموعی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے لائیوسٹاک فارمرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ویٹرنری سروسز کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے جاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران و عملے کو سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ کسان دوست، بروقت اور مثر ویٹرنری ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں