محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کیلئے آسانیاں پیدا کررہا ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر روبینہ انجم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم کی زیرِ صدارت تحصیل فیصل آباد کا کارکردگی جائزہ اجلاس کانفرنس روم سول ویٹرنری ہسپتال میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد نے اجلاس میں گزشتہ چھ ماہ کی تمام ہسپتالوں کی کارکردگی ، وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی پیش رفت، SPMS 9211پر ریئل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ، جانوروں کی جینیاتی بہتری سکیم اور لائیوسٹاک ایکٹس کے نفاذ سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع فیصل آباد نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ ویکسینیشن،او پی ڈی کیسز اور بریڈ اپرومنٹ سروسز کی100%اپلوڈنگ SPMS 9211پر یقینی بنائی جائے، زیر التوا ڈیٹا فوری طور پر کلیئر کیا جائے اور آئندہ سختی سے ریئل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ پر عملدرآمد کیا جائے۔ مزید برآں وزیراعلی پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے تفویض شدہ بجٹ 100%استعمال کی بھی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں