محکمہ لوکل گورنمنٹ نے دیہی علاقوں میں1800مین ہولز کو رکرادئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل گور نمنٹ نے ابتک دیہی علاقوں میں 1800 سے زائد مین ہولز کور کئے جبکہ اس وقت 150 مزید مین ہولز کو ڈھکن لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈو یلپمنٹ،سول ڈیفنس،لوکل گورنمنٹ ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ایم ڈی واسا ثا قب رضا نے بتایا کہ واسا کی جانب سے شہر کے تالابوں سے پانی کے اخراج کا عمل جبکہ مین ہولز کور کرنے کے ساتھ روڈ سائیڈ ڈرینز کو کورڈ کرنے کی مہم جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ جیو ٹیگ تمام مین ہولز کو کور کرنے تک چین سے نہ بیٹھیں۔انہوں نے ضلع بھر میں سیوریج کے پانی سے بنے تالابوں کو بھی ڈی واٹر کرنے کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں