محکمہ وائلڈ لائف کی کمالیہ میں بڑی کارروائی

کمالیہ(نامہ نگار)محکمہ وائلڈلائف کمالیہ کی بڑی کارروائی۔ ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ڈاکٹر غلام رسول اعوان کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر اکرم شاہد کی زیر نگرانی انسپکٹر وقاص خان گادھی نے وائلڈ لائف ٹیم کے ہمراہ جنگلی بٹیروں کی غیر قانونی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے جنگلی بٹیر کی 3 پیٹی جس میں 24 عدد جنگلی بٹیر بس سے برآمد کرلیے ملزمان کے خلاف چالان کرکے عدالت میں پیش کیے جج صاحب کے حکم پر تمام پرندوں کو کمالیہ جنگل میں آزاد کر دیاگیا جنگلی جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہم سب پرہے وائلڈلائف کو ہم سب نے مل کر بچانا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں