محکمہ واسا کی سرکاری اراضی فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کنور خالد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے محکمہ واسا کی سرکاری اراضی کو فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو شہری کی جانب سے درخواست دی گئی کہ اس کو 2023ء میں ملزم سرفراز نے بعض افراد کے ساتھ سازباز کر کے محکمہ واسا کی سیوریج ڈسپوزل کی اراضی اسکو 40لاکھ روپے میں فروخت کر دی اور رجسٹری نہ کروائی تو شک ہونے پر پتہ جوئی کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ اراضی محکمہ واسا کی ملکیت اور سیوریج لائن کے لیے مختص تھی۔ جس پر ملزم سرفراز نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل سے کام لینے لگا اور جس پر اینٹی کرپشن پولیس نے 3سال قبل مقدمہ درج کیا تھا اور گزشتہ روز کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں