38

محکمہ پولیس میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر شہری سے سوا دو لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے خود کو تھانیدار ظاہر کر کے سادہ لوح شہری کو پولیس میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر سوا دو لاکھ روپے ہتھیا لئے’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان عمران اور شعیب کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق سٹی چک جھمرہ کے رہائشی علی رضا نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ وہ محکمہ پولیس میں بھرتی کا خواہشمند تھا تو اس کی ملزمان عمران اور شعیب سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے خود کو محکمہ پولیس میں اے ایس آئی ظاہر کیا اور باتوں میں لگا کر کہا کہ وہ اسکو محکمہ پولیس میں بھرتی کروا دینگے اور اس سے دو لاکھ 20ہزار روپے کی رقم حاصل کی، بعدازاں حسب معاہدہ محکمہ پولیس میں بھرتی کروایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گئے۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں