محی الدین وانی کا کھیلوں سہولیات بارے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے نائب صدر محی الدین وانی نے کھیلوں میں نوجوانوں کی دلچسپی اور جذبہ کو بڑھانے کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کے دروازے عوام کیلئے کھولنے کی سخت ہدایات جاری کردی۔ یہ احکامات انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) یاسر پیرزادہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے سدباب کے طور پر جاری کئے جنہوں نے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کو صرف ممبران کے لیے مخصوص کرتے ہوے طلبہ اور عام عوام کو مؤثر طریقے سے باہر کر دیا گیا تھا۔ وفاقی سیکرٹری محی الدین والی نے سپورٹس کمپلیکس کو اْس کے اصل مقصد کی طرف واپس لاتے ہوے نوجوانوں کی کھیلوں میں شمولیت اور کھیلوں کی ترقی کے لیے پی ایس بی کو مزید اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں