مخالفین نے 22سالہ نوجوان کوگولیاں ماردیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) پنچایت میں صلح کے دوران تلخ کلامی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان کو کندھے پر گولی مار کر زخمی کر دیا، تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 229ر-ب مکوانہ کے رہائشی اویس اور اکمل کے مابین جھگڑا ہوا جس پر اویس صلح کیلئے پنچایت میں گیا جہاں دونوں کے درمیان تلخ ہوئی اسی رنجش پر اکمل وغیرہ نے فائرنگ کرکے اویس کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے زخمی ہونیوالے نوجوان کو طبی امداد کیلئے کھرڑیانوالہ ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں