11

مخالفین کو زخمی کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں مخالفین کوشدید زخمی کر نیو ا لے افرادکیخلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر277ج ب کے محمد شفیق کوگائوں ہذاکے غلام مرتضیٰ وغیرہ نے سوٹوں اورکلہاڑی سے تشددکا نشانہ بناکر شدیدزخمی کیا۔چک نمبر 317ج ب کے غلام حسین کی بیٹی مسماة نازیہ بی بی کو چک نمبر280ج ب کے محسن وغیرہ نے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کیا۔چک نمبر301ج ب کی زینب بی بی کواس کی ہمشیرہ خدیجہ بی بی سمیت معمولی تلخ کلامی پر شبیر وغیرہ نے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا۔اصغرکالونی کے نعمان علی کے گھر میں سرور وغیرہ زبردستی داخل ہو ئے اور گھر میں موجود خواتین کے ساتھ دست اندازی کر تے ہو ئے گلیظ گالی گلوچ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں