مخالفین کی صفوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدرسینیٹرسردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ کل مخالفین کوچورکہنے والے آج اپنی جماعت میں ایک دوسرے کوخودچورکہہ رہے ہیں میں انکاشکرگزارہوں جوسچ بول رہے ہیں۔ان لوگوں کو2018میں حکومت بھی چوری سے ملی تھی اور پونے چارسال میں توشہ خانے سمیت ہرجگہ سے چوری کرکے آج اپناخانہ خراب کردیاہے۔پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس کے ارکان ایک دوسرے پرالزام لگاکرکھجل کررہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ دعوے اور عوام کے ساتھ کئے گئے ووعدے وہ ہوتے ہیں جنہیں پوراکیاجائے وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اپنے قائدمیاں نوازشریف کی تقلید میں نہ صرف بجلی کی قیت میں بڑی کمی کرکے عوام کی سب سے بڑی مشکل ختم کردی ہے بلکہ ایسے عملی اقدامات کئے ہیں جن سے مہنگائی کاجن بوتل میں بندکردیاگیا ہے امیدہے بجٹ میں بھی عوام کے لئے آسانیاں ہوں گی کوئی سخت فیصلے نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مہنگائی کوٹارگٹ بناکرنہ صرف روزمرہ کی تمام اشیاء سستی کی ہیں بلکہ طلبا کسان اورمزدورطبقہ کی خوشحالی کے لئے بھی عملی اقدامات کئے ہیں آج باضمیرلوگ ان کی صلاحیوں کااعتراف کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں