مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل،2بھائی لہولہان

ڈجکوٹ (نامہ نگار) دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، 2بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقہ چک نمبر 252رب میں پرانی دشمنی کی بنا پر ہونے والی لڑائی میں حسن اور فیصل وغیرہ نے فائرنگ کر کے 65سالہ حشمت ولد غلام احمد اس کے بیٹوں 48سالہ شہباز ولد حشمت، 42ساجد حشمت اور 46سالہ شجاعت ولد حشمت کو زخمی کر دیا جن کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جہاں حشمت اور اس کا بیٹا شہباز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ شجاعت اور ساجد کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے جن کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں