مخالفین کی فائرنگ سے بیٹا قتل،باپ لہولہان

جڑانوالہ(نامہ نگار) قتل کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل’ باپ کو زخمی کر دیا،وقوعہ چک نمبر34گ ب میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کی حدود چک نمبر 34 گ ب میں آصف گروپ اور یاسین گروپ کے مابین دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے اسی رنجش پر قتل کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین آصف وغیرہ نے فائرنگ کرکے یاسر کو قتل جبکہ اسکے والد یاسین کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس کے مطابق 4 سال قبل آصف ولد محمد دین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 457/22 بجرم 302 درج رجسٹرڈ ہوا تھا جس میں مقتول یاسر کے بھائی ملزم بابر کو سزا موت ہو چکی ہے اسی رنجش پر مدعی مقدمہ آصف وغیرہ نے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل اور باپ کو زخمی کیا ہے پولیس نے قتل ہونیوالے نوجوان کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ زخمی ہونیوالے یاسین کی حالت بھی مخدوش بتائی جاتی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی پولیس تھانہ ستیانہ نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں