مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ہسپتال میں دم توڑ گیا

گوجرہ(نامہ نگار)معمولی تنازعہ پرمسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو نے والا نوجوا ن موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر304ج ب کا عبدالرحمن مقامی موبائل شاپ پر کام کر تا تھا جس کی رائل گارڈن کے عمیر کے ساتھ ایک روز قبل دکان پرمعمولی تلخ کلامی ہوئی تھی کہ عبدالرحمن اپنی موٹر سائیکل پر سوار جھنگ روڈ پراپنے گائوں جا رہاتھاراستہ میں عمیر وغیرہ موٹر سائیکل پر سوار آگئے اور اس کے ساتھ جھگڑاکر تے ہو ئے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیااور ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب گئے ۔شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر اس کوالائیڈ ہسپتال فیصل آبادریفر کیاگیا ۔جہاں وہ پانچ روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔تاہم موصولہ آخری اطلاعات تک کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں