جڑانوالہ(نامہ نگار)اراضی تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 50 سالہ شخص کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر459 گ ب بھولی دی جھوک کے رہائشی 50 سالہ عبدالغفور کا اپنے مخالفین کیساتھ اراضی کا تنازعہ چل رہا ہے گزشتہ روز اسی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر زخمی ہونیوالے شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔
14