مخالفین کی فائرنگ سے45سالہ شخص زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار)مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 45سالہ شخص کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 68گ ب میں مصطفی گجر اور ساجد علی بٹ کے مابین مقدمہ بازی چلی آ رہی ہے اسی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ساجد علی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کئے اور زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں