مخالفین کی گولیاں لگنے سے زخمی ہونیوالا گوالہ دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا گوالہ ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں اویس وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ صدر کے علاقہ 228 رب کے رہائشی فیصل نے بتایا کہ دو روز قبل اس کا کزن دلبر حسین کو دودھ فروخت کرنے پر ملزمان اویس وغیرہ سے جھگڑا ہو گیا تو ملزمان نے فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں