42

مخالفین کے ڈر سے گائوں چھوڑنے والا نوجوان ملک پور میں قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیدوالہ کے علاقہ ٹھٹھہ ٹبی ہائپو کے رہائشی رجب علی کی وہاں پر ذوالقرنین وغیرہ سے پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی اور اس کا بیٹا 20سالہ محمد عثمان کے خلاف مقدمات درج تھے اور اس نے گائوں سے ترک سکونت کر کے تھانہ منصور آباد کے علاقہ ملک پور میں کرایہ کا مکان لیکر رہائش اختیار کر رکھی تھی جس کا ملزمان کو علم ہوا تو مبینہ ملزمان ذوالقرنین وغیرہ نے 28 مارچ کو ملک پور میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر کے محمد عثمان کو بری طرح زخمی کر دیا تھا، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کروا دیا گیا جو گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، منصور آباد پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں