5

مخالفین کے ہاتھوں مارے جانیوالے تین افراد سپرد خاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹھیکری والا کے علاقہ میں قتل ہونے والے تینوں مقتولین کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں رات گئے ان کے آبائی قبرستان میں سرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ کے وقت ایس پی اقبال ٹان عابد ظفر کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹھیکری والا شاہد اعوان،ایس ایچ او صدر علی اکرام گورایہ، ایس ایچ او ڈجکوٹ ، ایس پچ او روشن والاسمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی دریں اثنا پولیس نے دو نامزد ملزمان یاسرمشتاق ولد مشتاق اور اسدگجر سمیت چار ملزمان کے خلاف تہرے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں